:لڑکی کے رشتہ کے لیے
جس شخص کی لڑکی کنواری بیٹھی ہو اور کوئی سامان جہیز یا کسی جگہ سے پیغام نہ آتا ہو وہ شخص گیارہ سو مرتبہ بعد نماز عشاء گیارہ روز تک اس طرح پڑھے کہ جمعرات سے شروع کر کے اور اتوار کو ختم کرے پھر دیکھے پردہ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے وہ لفظ یہ ہے۔ یَا مُعْطِیْ
:عورتوں کا نصیب کھلنے کے اور شادی کے لیے عمل
لڑکیوں کی قسمت کھلنے کے لیے:
سورۃ احزاب چالیس مرتبہ کچھ لوگ مل کر پڑھیں تو لڑکیوں کی جلد شادی ہو اور ان کی قسمت کھلے۔
:لڑکیوں کے رشتے کے لیے
سورہ محمد 33روز تک پڑھیں۔ عصر اور مغرب کے علاوہ جب مرضی پڑھ سکتے ہیں۔ وظیفے کے دوران بڑا گوشت استعمال نہ کریں۔ ممکن ہو تو جگہ اور لباس مخصوص ہو اور پاک ہونا تو شرط ہے۔
:رشتہ اور نسبت میں کامیابی کے لیے
جس کی کنواری لڑکی ہواور کوئی شخص اس کی نسبت کے لیے پیغام نہ دیتا ہو تو وہ تازہ وضو کر کے دو رکعت نفل پڑھے اور نماز سے فارغ ہو کر اپنے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے
مقصد پورا ہوگا کم از کم ایک
ماہ عمل جاری رکھے۔
:لڑکی کی منگنی ہونا اور شادی کا انتظام
اگر کسی لڑکی کے واسطے اچھا رشتہ نہ ملتا ہو یا کہیں سے پیغام شادی نہ آتا ہو تو عروج ماہ (چڑھتے چاند کے دنوں میں) باوضو اکتالیس مرتبہ سورۃ یٰس پڑھ کر دعا مانگ لے انشاء اللہ تعالیٰ اچھے سے پیغام آئے گا۔
:شادی کے لیے ایک اور مجرب عمل
اگر کسی کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی شادی ہو جائے۔ اس کے لیے 313مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد 21روز تک اس آیت کو پڑھے اور اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔